مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی اور پاکستانی فورسز کے درمیان لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں پاکستانی پولیس اہلکار سمیت 2 افراد ہلاک جب کہ 9 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر مظفر آباد کے کوٹلی نکیال سیکٹر میں گاؤں بائی دڑہ پر فائرنگ کی جس کی زد میں آکر پولیس کانسٹیبل امتیاز اور برزگ شہری محمد سفیر ہلاک جب کہ 3 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کی شناخت سید محمد، ملک بشیر اور 4 سالہ بچہ مہروز کے نام سے ہوئی ہے۔ہندوستانی اور پاکستانی فورسز کے درمیان پونچھ، بٹل، مدارپور اور درہ شیرخان میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
ایل او سی پرپاکستان اور ہندوستان کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 2 پاکستانی ہلاک
ہندوستانی اور پاکستانی فورسز کے درمیان لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں پاکستانی پولیس اہلکار سمیت 2 افراد ہلاک جب کہ 9 زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1868143
آپ کا تبصرہ